حماد اظہر نے وزیر خزانہ کی مراعات کا پول کھول دیا 

حماد اظہر نے وزیر خزانہ کی مراعات کا پول کھول دیا 

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بجٹ میں اپنی انڈسٹری کو مراعات دینے کی نشاندہی کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیلیے طنزیہ ٹوئٹ میں کہاکہ کھاد پر سیلز ٹیکس 2 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ قدرتی گیس پر بھی سیلز ٹیکس 5 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے لیکن،حماد اظہر نے اس لیکن کے آگے لکھا ہے کہ اسنیکس مینوفیکچرنگ کے لیے فلیور پاؤڈر پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے.

 سبحان اللہ۔ اسی کو کہتے ہیں کہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی انڈسٹری کو ہی مراعات دے ڈالیں۔