اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 12جون سے ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا

اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 12جون سے ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا
سورس: File

راولپنڈی:اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ کے ٹن کونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں پاکستان، نیپال ، بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہوں گی۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دبئی کے راستے ہانگ کانگ روانہ ہو گئی۔ جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 19 جون جبکہ فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو نیپال کے خلاف میچ سے کرے گی۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15 جون کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 17 جون کو تیسرے اور آخری گروپ میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 19 جون کو کھیلا جائے گا۔ 

واضح رہے ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو ہوگا۔

مصنف کے بارے میں