پرویز خٹک نے کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کی افواہوں کی تردید کر دی

پرویز خٹک نے کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کی افواہوں کی تردید کر دی
سورس: File

اسلام آباد:پرویز خٹک نے کہا کہ میرا کسی بھی دوسری جماعت سے وابستگی کا کوئی ارادہ نہیں۔   جہانگیر ترین کی پارٹی میں سیکریٹری جنرل کی آفر  ہونے کی بھی تردید کر دی۔ 

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سے جڑی قیاس آرائیوں کی تردید کرنے کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  " میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میری جہانگیر خان ترین سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ میرے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔"

e4583a0e2538340b43a662b48b77542e

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک  کے جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے افواہیں سرگرم تھیں ۔ اس حوالے  سے انہوں نےبیان میں  کہا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔ساتھ  ساتھ انہوں نے  جہانگیر ترین کی پارٹی میں سیکریٹری جنرل کی آفر  ہونے کی بھی تردید کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں