آئین میں الیکشن میں تاخیر کی گنجائش ہے : اسحاق ڈار 

آئین میں الیکشن میں تاخیر کی گنجائش ہے : اسحاق ڈار 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور کابینہ کی حد تک ملک میں انتخابات کروانے کے لیے رقم بجٹ میں رکھ دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہییں۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا بیان حکومت نے نہیں دیا کہ الیکشن میں تاخیر ہوگی۔ ہم نے مذاکرات کر کے بجٹ میں الیکشن کمیشن کے لیے عام انتخابات کے پیسے رکھ دیے ہیں۔

ہمارے اتحادیوں کو بات کرنے کا حق ہے انہوں نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی اگر دو پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایسا کہا ہے تو ہم نے اس بات کریں گے۔  الیکشن میں تاخیر کی باتیں غیر آئینی نہیں اور آئین میں اس کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کا حق ہے، ہم انہیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔ آپ کے آئین میں ہے۔ اگر خدانخواستہ متعلقہ شق لاگو ہوتی ہے ہم کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔

مصنف کے بارے میں