غریب سعودی شہری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

غریب سعودی شہری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

 ریاض: سعودی عرب میں ایک غریب شہری نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک کروڑ ریال واپس کردیے جس پر سعودی شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے شہری کو نعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔

مقامی اخبار  کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ایک مقامی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو راستے سے ایک کروڑ ریال ( 2 ارب 80 کروڑ روپے) کی رقم ملی جو اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔ سعودی حکام اور شہری دفاع کے حکام کی جانب سے شہری کو انعام و کرام اور اظہار تشکر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

حامد المہمیزی نے شہری دفاع کی جانب سے انعام و کرام اور سرٹیفکیٹ کی تصاویز سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد المہمیزی کے متعدد دوستوں نے اس سے رابطہ کرکے اس کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔ انہوں نے بھی المہمیزی کے اقدام کی بے حد تعریف کی۔