سپر اسٹار سلمان خان اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کریں گے

 سپر اسٹار سلمان خان اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے  کپڑوں کے برانڈ کے کارو بار میں اپنی قسمت آزمانے کے  بعد اب اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کرنے کا پروگرام بنا یا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اسمارٹ فون کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے ’’بینگ اسمارٹ‘‘ کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرالیا ہے جب کہ انہوں نے مینوفیکچرنگ کے لیے چینی پلانٹ اورفون کے ابتدائی ماڈل کا بھی انتخاب کرلیا ہے جو جدید آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلو میاں نے اپنے اسمارٹ فون کی قیمت 20 ہزار تک رکھی  ہے جسے رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔