امریکی ریاستوں کا سفری پابندیوں کے صدارتی حکمنامے کیخلاف مقدمہ

امریکی ریاستوں کا سفری پابندیوں کے صدارتی حکمنامے کیخلاف مقدمہ

واشنگٹن: امریکی ریاست ہوائی کے بعد واشنگٹن اور منی سوٹا کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی سے متعلق نئے صدارتی حکم نامے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ ریاست میسا چوسٹس، نیو یارک اور اوریگن نے حکم نامے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔


عدالت میں دائر کی جانے والی حالیہ درخواست میں نئے صدارتی حکم نامے کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سفری پابندیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت نئی سفری پابندی کے اطلاق سے ایک روز قبل 15 مارچ کو کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں