عمران خان کا (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

عمران خان کا (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز مراد سعید کے ساتھ پارلیمنٹ لابی میں ہونے والے جھگڑے کے واقعہ کے بعد (ن)لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔


عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن کسی ایسے پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا جس میں جاوید لطیف کو مدعو کیا گیا ہو۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر کسی مہذب معاشرے میں جاوید لطیف ایسا کرتے تو ان پر ہر قسم کے عوامی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی جاتی