آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

 آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،مردان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،ہزارہ،مردان ڈویژن،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں سرد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے