ایران کی جانب سے ہرمز ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی جانب سے ہرمز ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران: ایران کی جانب سے کامیاب بحری میزائل کے تجربے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایرو سپیس فورس کے کمانڈر جنرل عامر علی کے مطابق ٹیسٹنگ کے دوران میزائل نے عمان کے خلیج میں 250 کلومیٹر ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ ہرمز ٹو نامی یہ میزائل 300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کا تجربہ اس وقت کیا گیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکا نے آبنائے ہرمز میں 4 ایرانی کشتیوں کو متنبہ کرنے کے لئے فائر کئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں