اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی: اوپن مارکیٹ میں دو روز میں روپیہ تگڑا اور ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قدر میں کمی ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں دوروز میں ڈالر 1 روپے ، یورو 2 روپے اور برطانوی پاونڈ ڈھائی روپے سستا ہوگیا۔امریکا کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی خبروں پر عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کے سبب دیگر کرنسی میں کمی دیکھی جارہی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں بہتری اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے سبب روپے کی قدر بہتری ہوئی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں دو روز میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 106 روپے 30 پیسے پر آگیا ہے ۔ جبکہ برطانوی پاونڈ دو روز میں ڈھائی روپے کمی سے 129 روپے 50 پیسے اور یورو بھی دو روز میں 2 روپے سستاہوکر 112 روپے پر آگیا ہے ۔مارکیٹ میں سعودی ریال دو روز میں 25 پیسے کم ہوکر 28روپے 30 پیسے اور درہم 30 پیسے کمی سے 29 روپے پر آگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں