وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا کردیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا کردیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا کردیا، 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر 8 کروڑ روپے کا انعام ہے۔  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ
دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے۔ پاکستان میں بچت کی شرح کو 20 فیصد سے اوپر لیکر جانا ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا کردیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں،ماسوائے بینکوں کے ہر فرد اور کمپنی یہ بانڈز خرید سکتی ہے ،دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے،ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹرڈ پرائز بانڈ بہت عرصے سے چل رہاہے ۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ معاشی اصلاحات کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیاکے5بہترین اسٹاک ایکسچینج میں سے ایک ہے،پاکستان چند روز میں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کریگا،وزیراعظم کے منشور کے مطابق پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسحا ق ڈارپاکستان میں بچت کی شرح کو 20 فیصد سے اوپر لیکر جانا ہے۔

مصنف کے بارے میں