وزیراعظم نوازشریف کا ٹی وی پر قابل اعتراض اشتہارات وڈرامے نشرہونے کا سخت نوٹس

 وزیراعظم نوازشریف کا ٹی وی پر قابل اعتراض اشتہارات وڈرامے نشرہونے کا سخت نوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے ٹی وی پر قابل اعتراض اشتہارات اور ڈرامے چلنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، انہوں نے ایسے مواد کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دے دیا ۔

جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے قابل اعتراض اشتہارات اور ڈراموں پر تشویش کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے مواد پرسخت چیک رکھیں ۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بھی شرکت کی.