غصے میں کچھ غلط الفاظ نکل گئے تھے، معذرت چاہتا ہوں، جاوید لطیف

غصے میں کچھ غلط الفاظ نکل گئے تھے، معذرت چاہتا ہوں، جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرسں کرتے ہوئے ایک بار پھر تحریک انصاف کی قیادت پر برس پڑے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا عمران خان ایک جماعت کے سربراہ ہیں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ کل مراد سعید نے جو کچھ کہا اسے معاف کر دیا ہے۔ مراد سعید اس سے پہلے جاوید عباسی کے گلے پڑ چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا غصے میں کچھ نامناسب الفاظ نکل گئے تھے جس کے لئے معذرت چاہتا ہوں۔ عمران خان نے لوگوں کو سول نا فرمانی کیلئے اکسایا تھا۔ اس موقع پر سعد رفیق نے کہا تحریک انصاف کی مرضی کے خلاف کچھ ہو تو اسے بُرا کہتے ہیں اور عمران خان گالیان دیتے ہیں۔ مراد سعید اور جاوید لطیف کے درمیان لڑائی کو افہام و تفہیم سے حل کر لیں گے۔ عمران خان نے ملک میں کسی کو معاف نہیں کیا۔

عمران خان اپنے کارکنوں کی ٹھیک انداز میں ٹریننگ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کسی ادارے کے کسی رہنما کو بھی نہیں بخشا اور اسی پارلیمنٹ کا جنگلا توڑ کر اس پر قبضہ کیا۔ عمران خان کہتے ہیں مراد سعید کی جگہ وہ ہوتے تو اس سے زیادہ کرتے۔ خان صاحب آپ کا لوگوں کو گالیاں دینے کا شوق پورا ہی نہیں ہو رہا۔ عمران خان اپنے بے لگام انداز ترک کریں۔عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے دشمن ہیں۔ 

واضح رہے گزشتہ روز مراد سعید کے ساتھ پارلیمنٹ لابی میں جاوید لطیف کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں