18 روز بعد ’دوستی دروازہ‘ کھلنے کی تصویری جھلکیاں

18 روز بعد ’دوستی دروازہ‘ کھلنے کی تصویری جھلکیاں

لاہور:پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے باعث پاکستان اور افغانستان بارڈر طور خم بند کردیا گیا تھا جو 18دن بعد صرف دو روز کے لیے کھولا گیا تھا۔


بارڈر پر نقل و حرکت صرف ویزہ حامل افراد ہی کر سکتے تھے۔


لوگوں کی کثیر تعداد اپنے پیاروں سے ملنے کو اور دیگر معاملات زندگی جاری رکھنے کے لیے بارڈر پر موجود تھی۔


انتہائی سخت سیکیورٹی اور تفتیش ہوئی۔


ہر عمر اور جنس کے لوگ سرحد پر موجود تھے۔


وقت کی کمی کے باعث ہر کسی کی کوشش تھی کہ پہلے باری آئے اور وہ اپنے وطن لوٹ سکیں۔


خواتین بچوں کو اُٹھائے اپنی باری کے انتظار میں کھڑی ہیں۔

پریشاانی کے عالم میں کسی نے اپنا سارا سامان اٹھایا تو کوئی اپنا بہت کچھ چھوڑ کر بارڈر پر پہنچا۔