اوباما کے بھائی سابق امریکی صدر کا نیا برتھ سرٹیفیکیٹ منظرِعام پر لے آئے

اوباما کے بھائی سابق امریکی صدر کا نیا برتھ سرٹیفیکیٹ منظرِعام پر لے آئے

کیا باراک اوباما کینیا کے شہری ہیں؟ اوباما کے بھائی نے نیا برتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

باراک اوباما کے بھائی ملک اوباما نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر باراک اوباما کے برتھ سرٹیفیکیٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی جسکے مطابق باراک اوباما امریکا میں نہیں بلکہ کینیا میں پیدا ہوئے .
اپنے ایک اور ٹویٹ میں اوباما پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ " باراک اوباما اپنے خاندان کیلئے بھی کچھ نہیں کر سکتے ".
ملک اوباما شروع سے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی رہے ہیں، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی جانب سے انہیں جلسوں پر بھی مدعو کیا جاتا رہا ہے.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی باراک اوباما کے دور ِ صدارت کے دوران ان پر امریکی شہری نا ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں. 
ماضی میں جب " برتھر" نامی مہم نے زور پکڑا تو اوباما کوثبوت کے طور پر اپنا برتھ سرٹیفیکیٹ شائع کرنا پڑا.

مصنف کے بارے میں