شرمین عبید چنائے نے خواتین کی آگاہی کیلئے نئی مہم شروع کردی

لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے خواتین کے حقوق کیلئے اپنی نئی مہم ’ آگاہی اپنے مستقبل کیلئے‘ کے نام سے شروع کردی، اس مہم میں آئندہ 12 مہینوں میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں ویڈیو سیریز جاری کی جائیں گی،جس میں ایسے قوانین واضح کئے جائیں گے جو خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔

پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اس مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے متعدد علاقوں کا سفر کیا اور یہ بات ان کے مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستان میں خواتین اپنے حقوق کے بارے میں بہت کم جانتی ہیں۔تو ایسے میں وہ کس طرح عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں، ہم ہمیشہ خود کی حفاظت کرسکتے ہیں لیکن ہم طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں۔