مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

سری نگر: قابض فوج نے ایک بار پھر کشمیریوں کو نمازِ جمعہ ادا نہ کرے دی،سری نگر میں جامع مسجد کو تالے لگادیے۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ پلواما میں پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے دو نوجوانوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پلواما میں گزشتہ روز ہونے والی شہادتوں کے خلاف کشمیر بھر میں ہڑتال جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے کشمیریوں سے نمازِ جمعہ ادا  کرنے کا حق پھر سے چھین لیا۔
سری نگر میں جامع مسجد کو تالے لگادیے گئے جبکہ سوپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے۔
پلواما میں گزشتہ روز 15 سالہ عامر نذیر وانی، نوجوان جلال الدین اور  دو حریت پسندوں کی شہادت کے خلاف مارچ کو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
بانڈی پورہ میں حریت پسند مشتاق احمد شہید کے جنازے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔