فوادخان کی دوبارہ موسیقی کی دنیا میں واپسی

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار فواد افضل خان نے اپنا موسیقی کا سفر ایک مرتبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپسی پاکستان نے اپنے میوزک شو کیلئے اداکار فواد خان کو بھاری معاوضے پر بک کیا ہے ۔

فواد خان نے شو بز کی دنیا میں انٹری بھی راک بینڈ گروپ ای پی کے ذریعے پیپسی سمیش اینڈ بیٹل آف دی بینڈ سیریز کے پلیٹ فارم سے دی تھی، اب پیپسی ایک بار پھر اپنی یہی جنگ دوبارہ شروع کر وا رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی میوزک بینڈ کو سپورٹ کرنا ہو گا۔
اس شو میں ابھی فواد کا کردار واضح نہیں ہے اور انھوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔واضح رہے کہ فواد خان کوک اسٹوڈیو کا بھی حصہ رہے اور بھارتی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی انہوں نے گانا”دلبر میرے کب تک مجھے“گا کر سب کو مسحور کر دیا تھا۔