ترک ٹی وی چینل پر انٹرویو کرتے ہوئے صحافی اچانک بے ہو ش

ترک ٹی وی چینل پر انٹرویو کرتے ہوئے صحافی اچانک بے ہو ش

انقرہ: ترکی کے ایک ٹی وی چینل پر سیاستدان کا براہ راست انٹرویو کرتے ہوئے صحافی اچانک بے ہو ش ہو گیا جبکہ انٹرویو دینے والا ترک سیاستدان اپنا فقرہ بھی مکمل نہ کر سکا۔

چینل کے دو صحافی ترکی کے سابق وزیر اور حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے عمومی نائب صدر مہدی ایکر کا براہ راست دکھایا جانے والا انٹرویو کر رہے تھے کہ اسی دوران عبدالقادر مہدی اونل نامی صحا فی نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور ساتھ ہی بے ہوش ہو کر ایک طرف گرا۔

یہ منظر انٹرویو دیکھنے والے ٹی وی ناظرین نے بھی دیکھا تاہم اسی دوران عملہ صحافی کی مدد کے لئے لپکا جس پر ترک سیاستدان مہدی ایکر بھی اپنا فقرہ مکمل کئے بغیر بے ہوش ہو نے والے صحافی کی طرف دوڑے جس کے ساتھ ہی چینل پر کمرشل اشتہارات چلنا شروع ہو گئے ۔

یہ واقعہ ٹی آر ٹی نیوز چینل کے مقبول عام پروگرام اناطو لیہ آسکس پروگرام نشر ہو نے کے دوران پیش آ یا ۔

مصنف کے بارے میں