جسم میں کینسر کی شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ وضع

جسم میں کینسر کی شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ وضع

لندن: امریکی سائنسدانوں نے جسم میں کینسر کی شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ وضع کرلیا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کے بعد اس نتیجہ پر پہنچ گئے ہیں کہ جسم میں کینسر کی شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ ممکن ہے جسے لیکوڈ بایوپسی کا نام دیا گیا ہے تاہم اس نظام کے بعد تکلیف دہ روایتی بایوپسی میں اعضا کے ٹکڑے نوچنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس نظام کے لیے سائنسدانوں نے دس طرح کی بافتوں سے خارج ہونے والے ڈی این اے کو اس خون کے ٹیسٹ سے شناخت کیا ہے جن میں جگر، پھیپھڑے اور گردے وغیرہ شامل ہیں یعنی ان اہم اعضا کے سرطان کی فوری اور آسانی سے تشخیص کی جاسکتی ہے۔

اس طرح مائع بایوپسی سے ابتدائی مرحلے میں کینسر کا فوری طور پر پتا لگایا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائع بایوپسی کے ذریعے کینسر کے علاج کی انقلابی راہیں کھلیں گی اور ان کے جسم میں پھلنے پھولنے والے سست رفتار کینسر کی باآسانی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔