چینی سائنسدانوں نے مصنوعی خمیری خلیے تیار کر لئے

چینی سائنسدانوں نے مصنوعی خمیری خلیے تیار کر لئے

بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے مصنوعی خمیر کے چار خلیے تیار کر لئے ہیں جس کے بعد چین دنیا میں دوسرا ملک ہے جو مصنوعی لونی مادہ تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

چین کی یہ کامیابی گزشتہ روز شائع ہونے والے جنرل سائنس کے تازہ ترین ایڈیشن سے منظر عام پر آئی ہے۔ اس سے چین نے مصنوعی زندگی دریافت کرنے کی کوششوں میں ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔ تیان جن یونیورسٹی ، ٹسنگہوا یونیورسٹی اور بی جی آئی شینزن کے سائنسدانوں نے اصلی لونی مادہ اور مصنوعی لونی مادہ کا تقابل کیا تو انہیں ایک جیسا پایا۔

2010 میں امریکی سائنسدان اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوئے تھے۔ اب یہ تازہ کوشش خمیری خلیوں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کا ایک منصوبہ بھی ہے جس سے مصنوعی خمیری خلیوں کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے جس میں کئی تحقیقی ادارے حصہ لے رہے ہیں ، ان میں چین اور امریکہ کے ادارے بھی شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں