پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیسرے نمبر پر آلودگی سے متاثرہ ملک ہے

پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیسرے نمبر پر آلودگی سے متاثرہ ملک ہے

لاہور: صوبائی وزیر تحفظ ماحول نے کہاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہمیں جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ کلائیمیٹ چینج کے بنی نوع انسان پر کم سے کم اثر ات مرتب ہوں پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیسرے نمبر پر گلوبل پالوشن سے متاثرہ ملک ہے حالانکہ اس کی اپنی از خود پیدا کردہ آلودگی کا تناسب بہت کم ہے لیکن پھر بھی محکمہ تحفظ ماحول پنجاب آلودگی کی موجودہ صورت احوال پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس ضمن میں ہمارے ڈسٹرکٹ افسران روزانہ کی بنیاد پر زیادہ دھواں اور شور پیدا کرنیوالی اور تمام آلودگی کا موجب بننے والے عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے کالج آف ارتھ ا ینڈ انوائرمینٹل سائنسز پنجاب یونیورسٹی میں ماحول کو بہتر بنانے کے لیے جدید طریقہ کار سے متعلق آگاہی کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی انٹرنیشنل کانفرنسز کا پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے پیش نظر انعقادخوش آیند بات ہے کانفرنس میں سویڈن ،جرمنی ، کینڈا ،یو ایس ۔چین اور نیدر لینڈ کے شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیاپرنسپل انوائرمینٹل سائنسز کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد نے بائیو ری ایکٹر کی ریز ز سے پیدا ہونے والی توانائی کے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ کانفرنس میں 280بین الاقوامی تحقیقی مقالے جمع کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ سے انرجی پیدا کرنے کے لیے نیا طریقہ ڈاکٹر ایرک اور ڈاکٹر بریٹینا نے بائیو انفارمیٹک سسٹم متعارف کیا ہے اور یہاں اس کے استعمال کے لیے باقاعدہ معاہدہ بھی کیا جارہا ہے۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین ،مہمان مقررین، پروفیسرحضرات ،سول سوسائٹی اور طلبا ء طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں