شاداب خان کو کیریبئن لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم شامل کر لیا

شاداب خان کو کیریبئن لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم شامل کر لیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں اپنی تباہ کن باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے سب کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے کھلاڑی شاداب خان کو کیریبئن لیگ کھیلنے کا پروانہ مل گیا۔پی ایس ایل مین شاداب خان نے اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔اور انہیں کیریبئن لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 18سالہ شاداب خان کو بالی ووڈ اداکار شارخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کیاہے ،شاداب خان کو کریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کے 30 ہزار ڈالرزملیں گے جبکہ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر کو گیانا ایمیزون واریئرز ایک لاکھ 60ہزار ڈالرز میں ٹیم میں شامل کر لیاہے، سہیل تنویر کریبین پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

آل راونڈر عماد وسیم کو جمیکاتلاوازکے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا،عماد وسیم کو سی پی ایل سیزن 2017 میں نوے ہزار ڈالرز ملیں گے جبکہ شعیب ملک برباڈوس ٹرائیڈینٹ میں برقرارہیں اور انہیں ڈرافٹ میں ایک لاکھ 10ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر محمد سمیع کو بھی کریبین پریمیئر لیگ کا کانٹریکٹ مل گیا ہے ۔