عمران خان نے جاوید لطیف کا سماجی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے جاوید لطیف کا سماجی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کوئی پارٹی رہنما کسی ایسے پبلک فورم پر نہیں جائے گا

جہاں پر جاوید لطیف ہوں گے ۔ عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس چینل پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف مدعو ہوں گے وہاں پارٹی کا کوئی رکن نہیں جائے گا. کسی بھی مہذب ملک میں جاوید لطیف جیسے لوگوں پر پابندی ہونی چاہیے۔چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر کسی مہذب معاشرے میں جاوید لطیف ایسا کرتے تو ان پر ہر قسم کے عوامی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی جاتی ہے.