فیس بک اور میسینجر چیٹ بوٹ پر بر طانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست

فیس بک اور میسینجر چیٹ بوٹ پر بر طانیہ، امریکہ اور کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست

نیو یارک: سٹینفورڈ یو نیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس بک میسینجر چیٹ بوٹ بنا لیا جس کی مدد سے پناہ گزین بر طانیہ،امریکہ اورکینیڈا میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست د ے سکیں گے ۔

سٹینفورڈ یو نیورسٹی کے ایک طالبعلم جو شوا برائوڈر نے پارکینگ فیس کے جرمانوں کو چیلنج کرنے والوں کے لئے فیس بک پر بنائے گئے بوٹ کو نئی شکل دی ہے جس کی مدد سے وکلا سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزاروں کے ذاتی کوائف وقت ضائع کئے بغیر اپنے دفتر میں ہی چیک کر سکیں گے ۔

سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزار اب فیس بک پر لاگ آن ہو ں گے اور انہٰ چند سوالوں کے جواب دینا ہوں گے جس کے بعد انہیں سیاسی پناہ کی درخواست کا مکمل فارم بمعہ ہدایات بھیجا جائے گا جو کہ ان درخواسے گزاروں کو وکلا اور غیر منافع بخش تنظیموں کو بھجواناہو گا تاکہ وہ درخواست گزار کی طرف سے سیاسی پناہ کے لئے درخواست دائر کر سکیں ۔

مصنف کے بارے میں