یوکیا امانو مزید 4 سال کیلئے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل منتخب

یوکیا امانو مزید 4 سال کیلئے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل منتخب

ویانا: یوکیا امانو کو ایک بار پھر ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔

ویانا سے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرزکے اراکین نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر یوکیا امانو کا دوبارہ انتخاب کیا اور اس طرح ان کو اس عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی اے ای اے کے معمول کے مطابق یوکیا امانو کو اس عہدے پر مقررکر کے اس فیصلے کی توثیق کے لئے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے عام اجلاس میں ان کے انتخاب کے فیصلے کو پیش کیا جائے گا۔یوکیا امانو، اس عہدے کے واحد امیدوار تھے جنھیں دوبارہ چار برسوں کے لئے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے منتخب کر لیا گیا۔

آئی اے ای اے کا جنرل اجلاس رواں سال کے ستمبر ماہ میں ہو گا جس میں بورڈ آف گورنر کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔موجودہ ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے یوکیا امانو کے عہدے کی مدت، رواں سال کے نومبر ماہ کے آخر میں ختم ہو جائے گی اور وہ یکم دسمبر سے اپنے نئی مدت کا آغاز کریں گے۔

مصنف کے بارے میں