کنگ خان پشاور زلمی کے ساتھ میچ والے بیان سے کیوں مکر گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی

کنگ خان پشاور زلمی کے ساتھ میچ والے بیان سے کیوں مکر گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی

ممبئی: ہندو انتہا پسند جماعتوں اور خاص طور پر شیو سینا کی پاکستان مخالف دشمنی کی وجہ سے بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بیک فٹ پر چلے گئےاور پاکستان سپر لیگ کی فاتح پشاور زلمی کے ساتھ کول کتہ نائٹ رائیڈرزکے درمیان مجوزہ تجویز سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اخبار میں جمعرات کو خبر کی اشاعت کے بعد انتہاء پسند جماعتوں نے شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز فون کئے جس کےبعد شاہ رخ خان نےجاوید آفریدی سے رابطہ کرکے انہیں کہا کہ یہ خبر میرے لئے مسائل پیدا کررہی ہے،جس کے بعد جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امن کے لئے کرکٹ میچ کا خیر مقدم کریں گے لیکن زلمی اور نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کی خبر قیاس آرائی پر مبنی ہے.

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نےپاکستان سپر لیگ جیتنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو مبارک باد دی ہے اور تجویز پیش کی ہے کہ اگر دونوں ملکوں کی حکومتیں رضامند ہوجائیں تو پشاور زلمی اور کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر دبئی یا لندن میں تین میچوں کی سیریز ہوسکتی ہے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ شاہ رخ خان نے تجویز دی ہے کہ میں بھارتی حکومت سے اجازت لیتا ہوں آپ پاکستان حکومت سے اجازت حاصل کریں،تو پشاور زلمی اور کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان دبئی یا لندن میں تین ٹی ٹوئینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جاسکتی ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر نے پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلنے کے کسی بھی منصوبے سے انکار کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے جمعرات کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے مالک اور مشہور فنکار شاہ رخ خان نے ان دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے،تاہم ان کے دعوے کے برعکس کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام میں ایسے کسی بھی میچ کے انعقاد سے انکار کیا گیا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ 'کولکتہ نائٹ رائیڈر کوئی بھی ایسا میچ یا لیگ نہیں کھیلے گی جس کی اجازت نہ دی گئی ہو اور اس سلسلے میں گردش کرنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے، ہماری طرف سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے ان سے گفتگو کے دوران پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کامیابی پر انھیں مبارکباد دی اور ساتھ ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے مابین میچوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی پیشکش سامنے آتی ہے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشورے سے ہی اس کا کوئی جواب دیا جا سکتا ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم کو اس سے قبل افغانستان کے صدر کی جانب سے بھی کابل کا دورہ کرنے کی دعوت مل چکی ہے جس کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ روابط اس وقت تعطل کا شکار ہیں۔پشاور زلمی کے مالک کے مطابق انھوں نے شاہ رخ خان پر واضح کیا کہ تجویز پر اسی صورت میں غور کیا جا سکتا ہے جب باقاعدہ طور پر کو ل کتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ایسی کوئی پیشکش سامنے آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاکستانی فرنچائزسے رابطے سامنےآنے کے بعد شاہ رخ خان کو دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد وہ اپنی تجویز سے دستبردار ہوگئے۔