پی ایس ایل تھری : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل تھری : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26رنز سے ہرا دیا
کیپشن: islamabad united vs peshawar zalmi ipl3 اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی پی ایس ایل تھری

دبئی : پی ایس ایل کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دیدی ، ڈومنی نے 54 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز ڈومنی نے 54 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

حسین طلعت نے 24 گیندوں پر 29 سکور کیے ، رانچی نے 17 گیندوں پر 27 سکور کیے ، آصف علی نے 45 سکور کیے ۔

فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے چار اوور میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 156 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ۔

اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے 17 گیندوں پر 22 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے ، فلیچر نے 18 گیندوں پر 19 سکور کیے۔

سمتھ نے 9 گیندوں پر 8 سکور کیے ، محمد حفیظ نے 11 گیندوں پر 13 سکور کیے ، حسن علی نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 7  گیندوں پر 15 سکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پٹیل نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ، ظفر گوہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔