مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پکی کرنے کیلئے سرگرم

مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پکی کرنے کیلئے سرگرم

اسلام آباد: ن لیگ چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پکی کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔ نوازشریف آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔ سابق وزیر اعظم دوپہر ایک بجے پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدار ت کریں گے۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران گرفتار

فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات بھی ہو گی۔ نواز شریف کے شیڈول میں مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو سے ملاقات بھی شامل ہے۔

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سے فاٹا سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آج چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے ناموں کا حتمی فیصلہ آج کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے، اعزاز چوہدری

یاد رہے سینیٹ کے چیئرمین کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے 13 سینیٹرز بلوچستان کے 8 آزاد سینیٹرز کا ساتھ دیں گے جس کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں