دبئی اور شارجہ کےدرمیان ٹریفک جام کا مسئلہ 2018ء میں ختم ہو جائے گا ،عبداللہ

دبئی اور شارجہ کےدرمیان ٹریفک جام کا مسئلہ 2018ء میں ختم ہو جائے گا ،عبداللہ

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے بڑے مسائل میں سے ایک ٹریفک کا مسلہ ہے جو متعدد اقدامات کرنے کے باوجودہ ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا جبکہ متحدہ عرب امارات 2050 کے ٹیکنالوجی سے لیس ممالک میں سے آگے رہنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :-اماراتی ریاست راس الخیمہ میں گاڑیوں کی رفتارچیک کرنے کے لیے 15 ریڈارنصب

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے انفرا اسٹرکچر کے وزیر عبداللہ بلحیف النعیمی نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ اور دبئی کے درمیان شدید ٹریفک کا مسئلہ رواں سال اگست میں ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کئی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں جن کا مقصد ٹریفک جام کی موجودہ صورت حال سے نجات حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزی پر 1000درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، شارجہ ٹریفک حکام

اماراتی اخبار "البیان" نے النعیمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ منصوبوں میں اہم ترین البدیع پُل کا منصوبہ ہے جس کا 70% کام مکمل ہو گیا ہے۔ تقریبا 4 کلومیٹر طویل اس پُل پر 5.5 کروڑ ڈالر کے قریب لاگت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- امارات میں حادثے کے بعد رکاوٹ بننے پر 500درہم جرمانہ

اماراتی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ یہ پُل عام گاڑیوں کو بڑے ٹرکوں اور ٹرالروں سے علاحدہ کر دے گا جو اپنے مقررہ اوقات میں ہی سڑکوں پر آئیں گے۔ اماراتی حکومت 2021ء تک الاتحاد روڈ، محمد بن زاید روڈ اور امارات روڈ کے علاوہ چوتھے ہائی وے کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔