لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہباز شریف کی تصاویر، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

 لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہباز شریف کی تصاویر، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھ کارڈز پر وزیراعلیٰ پن جاب شہبازشریف کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ پیسا قوم کا اور تصویریں وزیراعلیٰ کی کیوں لگائی جا رہی ہیں۔ اس پر چیف سیکریٹری نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھ کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوش ہے۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل، پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران گرفتار

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ اسکیم پر کتنے اخراجات آئے ہیں جبکہ سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیر کرے اور عوام کے ٹیکس سے نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آ جاتی ہے پہلے لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے، اعزاز چوہدری

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے مکالمہ کیا کہ شہباز شریف سے تصاویر چھاپنے پر وضاحت لے کر رپورٹ جمع کرائیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں