شاہین شاہ آفریدی کو ملتان سلطانز کیخلاف عمدہ باؤلنگ کا صلہ مل گیا

 شاہین شاہ آفریدی کو ملتان سلطانز کیخلاف عمدہ باؤلنگ کا صلہ مل گیا

لاہور: لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کیخلاف عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے .3.4 اوورز میں 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔شاہین شاہ آفریدی کو اس عمدہ باؤلنگ کا صلہ مل گیا ہے ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی فاسٹ بولنگ میں تجربے کے لئے شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام موڈی نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیدیا
 
 شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں آفریدی کی باؤلنگ کو خوب سراہا گیا ۔ پاکستان ٹیم کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سالہ شاہین آفریدی ملتان سلطانز کے لئے ڈراؤنہ خواب بن گئے
    

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں