امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور: امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں پاک سعودیہ تعلقات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب نے ماڈل ٹاون لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ وزیر مذہبی امور زعیم قادری اور علمائے کرام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

f4af028ade34cda78a7802d0e3be4bca

شہباز شریف نے امام کعبہ کے ساتھ عربی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ امت مسلمہ کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی اور پاکستان مسلم اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پکی کرنے کیلئے سرگرم

امام کعبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ امام کعبہ نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

گزشتہ روز لاہور میں خطبہ جمعہ پیش کرتے ہوئے شيخ صالح آل طالب نے کہا کہ علماء، دانشور، محققین سمیت سیاستدان اور میڈیا سے وابستہ افراد احکامات الٰہی اور شریعت مطہرہ پر گفتگو کرنے کے دوران احتیاط سے کام لیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے، اعزاز چوہدری

انہوں نے کہا کہ سورۃ حجرات میں افواہوں کو پھیلانے سے سختی سے روکا گیا ہے اور زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی خبر یا معلومات پر بغیر تحقیق و تصدیق کے یقین کرنا اور پھیلانا گمراہی اور ندامت کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل ایمان میں سے کسی میں اگر کوئی برائی ہو بھی تو اسکی پردہ پوشی کرنی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں