وفاقی حکومت نے 23 مارچ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے 23 مارچ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ملتان:سرکاری ملازمین کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو 23 مارچ کے سلسلے میں چھٹی ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ملازمین ماہ مارچ میں 3 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے۔ یوم پاکستان 23 مارچ بروزجمعة المبارک کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعتہ المبارک کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کا مزہ لیں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ کو ڈیوٹی پر آنا پڑیگا۔