ویرات کوہلی کی ’’کجرارے‘‘پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویرات کوہلی کی ’’کجرارے‘‘پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان دنوں کرکٹ سے دور ہیں ۔ ساؤتھ افریقہ کے طویل دورہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کو آرام کی غرض سے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا ۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز میزبان سری لنکا ، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری ہے ۔تاہم ویرات کوہلی کو خبروں میں رہنے کے طریقے خوب آتے ہیں چاہے وہ کرکٹ کھیل رہے ہوں یا نہیں ۔

7fe6b78371a962993fc06da2d7c4c694

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کی اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں فلم ’’بنٹی اور ببلی ‘‘ کے گانے ’’کجرا رے ‘‘ پر ڈانس کی وڈیو نے دھوم مچا دی۔

ویرات کوہلی اپنی چھٹیوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور فارغ وقت میں اپنے دوستوں اور حلقہ احباب میں گھرے نظر آ رہے ہیں۔

631778698a2ec6c9a74b4b579d38d1e8

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے دوست گگن گجرال کی شادی کی تقریب میں انوشکا شرما کے والدین کے ساتھ شرکت کی۔مایہ ناز بلے باز نے تقریب میں آتے ہی پہلے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے اپنی آمد کا اعلان کیا اور تقریب میں موجود افراد کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی نظر آئے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں