مفت ٹکٹ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا

مفت ٹکٹ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں اور پاکستانی عوام اس بات کی منتظر ہے کہ کب پی ایس ایل کا رنگا رنگ ایونٹ پاکستان میں آئے اور شائقین  کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے اور اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا دیکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم بھی ٹکٹ کے پیسے دیں گے، نجم سیٹھی
  

لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ایک اور خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں یہ میچزز دیکھنے کی کہیں سے مفت ٹکٹ مل جائیں ۔ مفت ٹکٹس اور پاسز حاصل کرنے کی کواہش رکھنے والے افراد کیلئےپی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہ  میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کہتا ہے کہ وہ مجھ سے مفت پاسز مت مانگیں۔ 

d3d115bbc2ea65141101d8348a9744a0


نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلیٰ عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور کراچی میں موجود ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔ برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ!!!“

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں