پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی ایس ایل فیس بک آفیشل

پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز کا ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکراؤ ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج 22 واں مقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کو پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل کرنے کے لیے جیت کی سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ملتان سلطانز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ کراچی کنگز 6 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر موجود ہے۔آج ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پاکستان سپر لیگ کا 23 واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا ہے اور اب تک 7 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہے۔

دفاعی چیمپئنز پشاور زلمی 7 میچز میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔ 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں