شاہد آفریدی بھی شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر خوش ہو گئے

شاہد آفریدی بھی شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر خوش ہو گئے

دبئی : پاکستان سپر لیگ میں شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے بوم بوم آفریدی کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا میلہ یو اے ای میں جاری ہے، جہاں ماضی میں اس لیگ نے قومی ٹیم کو عماد وسیم، حسن علی، بابر اعظم، فخرزمان اور محمد نواز جیسے اسٹار فراہم کیے وہی تیسرے ایڈیشن میں بھی آغا سلمان، ابتسام شیخ، عمید آصف اور شاہین آفریدی جیسے ابھرتے ہوئے ستارے منظر عام پر آرہے ہیں۔

9ea6cb2069ecfeb63b4b9340fefd558b

شاہین آفریدی کی زبردست بولنگ پر بوم بوم آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، ایک ٹوئٹ میں کراچی کنگز کینمائندگی کرنے والے آفریدی نے شاہین کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپئن تیار ہورہا ہے، آخرکار لاہور قلندرز کے مداحوں کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں۔

d89379bbd75a80a9a6fc7d33d3b8ee75

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے  پی ایس ایل تھری کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف تباہ کن بولنگؤ کرتے ہوئے نہ صرف لاہور قلندرز کو پہلی کامیابی دلوائی بلکہ 4 اوورز میں صرف4 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دیا جو ایونٹ میں اب تک کی بہترین بولنگ ہے جب کہ انھیں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں