رضا ربانی کو بلاول بھٹو کے کہنے پر سینیٹ کا ٹکٹ ملا تھا: خواجہ آصف

رضا ربانی کو بلاول بھٹو کے کہنے پر سینیٹ کا ٹکٹ ملا تھا: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اقتدار کیلئے ہر حد پار کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف زرداری کیخلاف بات کرتے تھے اور اب اپنے سیاسی مخالفین کو 13 سینیٹرز دے دیئے۔ عوام کو خان صاحب کا معیار معلوم ہے، وہ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سابق صدر نے رضا ربانی کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی نہیں دیا تھا، رضا ربانی کو بلاول بھٹو کے کہنے پر ٹکٹ ملا تھا۔