دبئی : پی ایس ایل تھری کے بائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے3 وکٹوں پر 188 رنز بنائے ، ڈینلی نے 55 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی ، بابر اعظم نے39 گیندوں پر 58 رنز بنائے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے بائیسویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 188 رنز بنا لیے ۔
ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ حریف ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا سکور کریں گے تاکہ حریف ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔