بھارت چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے 

بھارت چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے 

نئی دہلی: بھارت اور چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی سانچی یونیورسٹی میں تقریباً 25  جوانوں کو ایک سال کا سرٹیفکیٹ کورس کرایا  جا  رہا ہے،بھارت کا کہناہے کہ چینی زبان سیکھنے سے سرحدی علاقو ں میں کسی بھی غلط فہمی سے جھڑپ ہونے کے امکانات  کم سے  کم  کرنے میں مدد ملے گی جبکہ چین کے سیکیورٹی ماہرین کا کہناہے کہ ہندوستانی اپنی ہی زبان سیکھ لیں تو رابطے میں کوئی مشکل نہ ہو۔

شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ایک ریسرچ فیلو کا کہناہے کہ سرحدی جھڑپوں یا جنگ میں زبانیں سیکھنا کام نہیں آتا  بلکہ وہاں تو ہتھیاروں کی زبان چلتی ہے لیکن اگر امن کی صورتحال ہو تو دوسری زبان سیکھنے سے بہتر رابطے کے امکانات  پیدا ہوتے ہیں۔