پیرا گون سٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں: خواجہ سعد رفیق

پیرا گون سٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں: خواجہ سعد رفیق

لاہور: سپریم کورٹ میں ایل ڈی اے سٹی اور پیرا گون سٹی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیرا گون سٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے سٹی اور پیرا گون سٹی کیس کی سماعت کی، جس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیرا گون سٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں، سوسائٹی کے شیئر ہولڈر میرے ووٹرز اور سپورٹرز ضرور ہیں۔ جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سارا شہر کہہ رہا ہے کہ پیرا گون سٹی آپ کا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ میرا کوئی تعلق نہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سعد رفیق کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے بعد وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ساکھ کو خراب کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے تاکہ میں آنے والے انتخابات میں جیت نہ سکوں، پیر کو بیان حلفی جمع کرا دوں گا۔