فرانس اور انڈیا کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

فرانس اور انڈیا کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

نئی دہلی: انڈیا اور فرانس نے ہفتے کے روز ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک بحرِ ہند میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی وزیرِ اعظم امانوئل میکخواں اور انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں دونوں ملک ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھول دیں گے۔ فرانس کا شمار انڈیا میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ اس نے 2000 سے 2017 تک انڈیا میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

فرانس کے صدر امانوئل میکخواں جمعے کو انڈیا کے چار روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ یہ ان کا 2017 میں فرانس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انڈیا کا پہلا دورہ ہے۔ انڈیا کے وزیرِ اعظم مودی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کو میکرون کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور اپنے روایتی انداز میں ان سے بغل گیر ہوئے۔