پی ایس ایل تھری : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل تھری : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: psl 3 karachi kings vs islamabad united batting

دبئی : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو  63 رنز سے شکست دے دی ، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ، مطلوبہ ہدف کے جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم صرف 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے بائیسویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس میں ڈینلی کی شاندار اننگ بھی شامل ہے جنہوں نے 55 گیندوں پر 78 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر ٹیم کے سکور میں نمایاں اضافہ کیا۔

بابر اعظم نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ، 39 گیندوں پر 58 رنز بنا ڈالے ، انگرام نے 29 اور بوپارہ نے 4 رنز کی اننگز کھیلی ۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز   کی ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، سہیل تنویر نے 29 گیندوں پر 34 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ۔

سنگا کارا  18، احمد شہزاد  24، صہیب مقصود نے  11 رنز   کی اننگز کھیلی، شاہد آفریدی نے تین اور محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔