وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی
کیپشن: khwaja asif ink spoil

سیالکوٹ : وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی ، سیاہی پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر ایک شخص نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی ۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ، شخص کا کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میری اس شخص سے کوئی رنجش نہیں ہے ، لگتا ہے پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھنکوائی گئی ہے ، ایسے واقعات میرا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں: