کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر گیا،14 افراد جان کی بازی ہار گئے

کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر گیا،14 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی

بوگوتا: کولمبیا میں چھوٹا طیارے گرنے کے باعث 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طیارہ ساز جوز سے ویلا وائسنشیو جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق دو انجنوں والے ڈوگلس ڈی سی تھری طیارے میں 14 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

8ef8979e6a2e748a73418371749a9146

حادثے میں کولمبیا کے شہر تارئیرا کی میئر بھی اپنے اہلخانہ سمیت ہلاک ہوئی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا مالک، پائلٹ اور کو پائلٹ بھی شامل ہیں، طیارے میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے لاشیں جل گئی ہیں اور شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سول ڈیفنس ایمرجنسی کے مطابق طیارہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔