مراکشی خاکروبہ نے ملکہ حسن کا مقابلہ جیت لیا

مراکشی خاکروبہ نے ملکہ حسن کا مقابلہ جیت لیا

رباط: مراکش میں خاکروب کے پیشے سے وابستہ ایک دو شیزہ نے طویل مقابلے کے بعد ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پرسجالیا۔


العربیہ ٹی وی کے مطابق افریقی عرب ملک مراکش میں خواتین میں یہ مقابلہ حسن 'ماحولیات اور سروسز' گروپ'اوزون' کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں دسیوں خاکروب لڑکیاں شامل تھیں ،جس میں 22سالہ حسناءفردوس کو خوبصورت ترین خاکروبہ قرار دیاگیا۔

دارالحکومت رباط میں منعقدہ تقریب میں حسناء فردوس کی ملکہ حسن کے طورپر تاج پوشی کی گئی جس میں سفارت کار، سیاسی رہ نما، فن کار، صحافی اور حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

ملکہ حسن کی تاج پوشی کے بعد بات کرتے ہوئے فردوس کا کہنا تھا کہ اسے ملنے والا لقب خاکروب کا کام کرنے والی تمام دیگر لڑکیوں کے لیے باعث اعزاز ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ صفائی اور خاکروبی کوئی معیوب کام نہیں۔