اگرنواز شریف کو نقصان ہواتو وہ قتل تصور کیاجائےگا:خورشید شاہ

اگرنواز شریف کو نقصان ہواتو وہ قتل تصور کیاجائےگا:خورشید شاہ

سکھر:سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،سب صحت یابی کی دعا کریں ،اگرنواز شریف کو نقصان ہواتو وہ قتل تصور کیاجائےگا،حکومت کوقصوروارسمجھاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،سب صحت یابی کی دعا کریں،سروسز اورجناح ہسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے،ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کر بات کرتے ہیں۔

رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ نہیں،ہم نے بہت اتار چڑھاؤدیکھے ہیں،ہم نے کبھی بھی اقتدار کی بات نہیں کی،عوام کی بات کی،بدقسمتی سے عمران خان کو کنٹینر پر چڑھایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کبھی اردو میں تقریر نہیں کی جبکہ قوم نے قائداعظم کی تقریر اور پیغام کو ہمیشہ سمجھا ،عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا،وزیراعظم پورے ملک کا ہوتاہے،صرف پارٹی کا نہیں ہوتا، عمران خان ابھی تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں،عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے۔