مودی سرکار نے ابھی نندن کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا

مودی سرکار نے ابھی نندن کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا

نئی دہلی:مودی سرکار نے ووٹ مانگنے کا نیا طریقہ اپنا لیا ،عوام کو بے وقوف بنانا مودی سرکار کو مہنگا پڑگیا،بی جے پی نے ابھی نندن کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اورمودی سرکار پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ابھی نندن کی تصویر استعمال کرنے پر چوکیدار کوشرم آنی چاہیے۔ مودی سرکار عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے بے قرار جبکہ انتخابی پوسٹر پر ابھی نندن کی تصویر لگانے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید ۔

ابھی نندن کی تصاویر انتخابی مہم میں استعمال کرنے پر بھارتی صحافی راما لکشمی نے کہا کہ تصویر لگانے کی اجازت کس نے دی ؟۔ایک صارف نے کہا ابھی نندن کی تصویر لگانے پر بی جے پی کے چوکیدار کو شرم آنی چاہیے ۔

کوئی بولا بی جے پی اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے مسلح افواج کے افسر کو استعمال نہیں کرسکتی۔ کیا بی جے پی کچھ ہٹ کر کر رہی ہے؟صارفین نے آواز اٹھائی تو بھارتی الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لے لیا اورسیاسی جماعتوں کو مسلح افواج کے کسی بھی شخص کی تصاویر اپنی انتخابی مہم میں استعمال نہ کریں۔